بھارت جھوٹ بول رہا ہے،مودی سرکار کے دعوؤں پر امریکہ کا شدید ردعمل
واشنگٹن: بھارت ایک بار پھر جھوٹا قرار، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام پر امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا سخت ردعمل، بھارت نے امریکا کو کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر مشاورت یا آگاہ نہیں کیا اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں، بدھ کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا کو کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا، بھارت نے امریکہ سے اس معاملے پرمشاورت بھی نہیں کی، اقدام سے پہلے بھارت کی امریکہ سے رابطے کی خبریں درست نہیں ہیں۔