ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ایک اور سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ایک سال قبل اپنےملک میں پاکستانی سفارتکاروں پر عائد کی گئی سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔ ایک قومی انگریزی اخبار کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے سفارتی اہلکاروں پر سے سفری پابندیاں ہٹائی جارہی ہیں۔ محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بدلے میں یہی اقدام پاکستان میں ہمارے قونصل خانوں اور سفارت خانے کے سفارتی اہلکاروں کے ساتھ کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے عالمی اصولوں کے مطابق ہمارے متعلقہ سفارتی مشنز سے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے نئی کوششوں کا عزم کیا ہے۔ سفری پابندیاںگزشتہ سال مئی میں عائد کی گئی تھیں جس کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار بنا اجازت 25 کلومیٹرکی حدود سے باہر کا سفر نہیں کر سکتے تھے۔واضح رہے ان پابندیوں کا اختتام وزیر اعظم عمران خان کے امریکی دورے کے ہفتوں بعد سامنا آیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے