نیب نے آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کردی

لاہور: رمضان شوگر ملز کیس کے بعد نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں شہبازشریف کی ضمانت چیلنج کردی ہے۔

نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت چیلنج کرنے کے بعد اب آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں فواد حسن فواد کی ضمانت بھی چیلنج کی گئی ہے

نیب لاہور نے عدالت عظمیٰ میں دی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سپریم کورٹ نیب مقدمات میں ضمانت کا معیار مقرر کر چکی ہے، لیکن لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی معیار کے برعکس فیصلہ دیا۔

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیس میں مرکزی ملزمان ہیں، عدالت ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے