پاکستانی کسانوں کے لئے اہم ترین خبر آگئی، اب فصلیں کس طرح اُگائی جائیں گی؟ جان کر وہ بے حد پریشان ہوجائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی ہر شعبہ زندگی میں جدت لا رہی ہے جس میں زراعت بھی شامل ہے، جس کی نت نئی مشینری متعارف ہو رہی ہے۔ تاہم اب برطانیہ میں زراعت کے شعبے میں ایسا انقلاب برپا کر دیا گیا ہے کہ سن کر پاکستانی کسان پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سکنتھروپ میں ایک ویئرہاﺅس کے اندر فارم ہاﺅس بنایا گیا ہے جس کا تجربہ انتہائی کامیاب جا رہا ہے۔ اس ویئرہاﺅس میں اوپر تلے خانے بنا کر ان میں سینکڑوں ٹرے رکھی گئی ہیں جن میں مختلف پودوں اور جڑی بوٹیوں کے بیج بو کر انہیں اگایا جا رہا ہے۔

یہ عمودی فارم ہاﺅس جونز فوڈ کمپنی چلا رہی ہے جو اس نے ابتدائی طور پر 500ٹن پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے اور حیران کن طور پر یہاں صرف 4انسان کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ پانچواں روبوٹ یہاں کام کر رہا ہے جس کا نام فرینک ہے۔ تمام ٹرے لا کر بنائے گئے فریمز میں سلیقے سے جوڑنا فرینک کا کام ہے۔ یہاں ایک عمارت کے اندر اگائے جانے والے پودوں کے لیے مصنوعی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ ایسی گلابی رنگ کی روشنی ہے کہ اندر داخل ہو کر آدمی خود کو کسی پراسرار دنیا میں محسوس کرتا ہے۔اس عمودی فارم کی بلندی 40فٹ ہے جس میں کئی پرتوں میں ٹرے رکھی گئی ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آ جائے گا اور کھیتی باڑی کے روایتی طریقوں سے حاصل ہونے والی پیداوار کی نسبت اس طریقے سے کم جگہ پر فصلیں کاشت کر کے کئی گنا زیادہ پیداوار لی جا سکے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے