بھارت مریم نواز کو قتل کرنا چاہتا تھا تاکہ الزام۔۔۔، زید حامد کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ تجزیہ کار زید حامد کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زید حامد نے اپنے فالورز سے کہا ’ میں آپ کو ایک اندر کی خبر دینے جارہا ہوں،

مریم نواز کو ان کی زندگی بچانے کیلئے گرفتار کیا گیا، بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔زید حامد نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے مریم نواز کو ایک سیاسی ریلی کے دوران اسی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جس طرح بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا ۔ انڈیا مریم نواز کو اس لیے قتل کرانا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام پاک فوج پر عائد کیا جاسکے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پورے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔ زید حامد نے کہا کہ اپنی گرفتاری پر مریم نواز کو شکرگزار ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ نیب نے مریم نواز کوچوہدری شوگر ملز کیس میں اس وقت گرفتار کیا تھاجب وہ اپنے والد نوازشریف سے ملنے آئی تھیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے