لائن آف کنٹرول پرجعلی لڑائی دکھانے کی تیاریاں، بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی ایک اوربھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے ، بھارت کی اپنی ہی حدود میں پاکستانی جھنڈے لگا کر پاک فوج کی جعلی چوکی بنانے کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی افواج نے ایل او سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس کے مطابق بھارتی فورسزنے اپنے زیرتسلط علاقے میں خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایل اوسی اورایل اےسی پر جعلی لڑائی دکھانےکی تیاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی زیرتسلط علاقے میں چیک پوسٹ بناکرپاکستانی جھنڈالہرادیا گیا ہے۔
ایک اور نجی نیوز چینل کے ذرائع نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے زیرِ قبضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ فرضی چوکی تیار کرلی ہے اور ایل او سی کی اپنی ہی حدود میں جعلی کارروائی کر کے اسے سرحد پار سے پاک فوج کی جانب سے آپریشن کا نام دیا جائے گا تاہم بھارتی فوج کی اپنے علاقے میں پاک فوج سے جعلی جھڑپ کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگانے کیلئے سازش تیارکی ہے ۔ اس جعلسازی کے ذریعے بتایاجائےگاکہ بھارت نے جوابی کارروائی کی اور مودی سرکاربھارتی میڈیاکے ذریعے ڈرامہ سچاثابت کرنےکی کوشش کرےگی۔