ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید
راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ کئی بھارتی بنکرزبھی تباہ ہوگئے۔