کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ بھارت، نعیم الحق

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران نعیم الحق نے کہا کہ کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ ہندوستان، وزیراعظم عمران خان نے کئی بار مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کے لیےنہیں مان رہی ، امریکی صدر بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر حیران ہوئے۔ کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے اور دیوالیہ نکل چکا، ہم ملکی واجبات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، پہلا سال مشکل گزرا اور ہمیں سخت اقدامات کرنا پڑے۔ ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شرو ع کی گئیں، وزیر اعظم ملک کے لیے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ہمارامؤقف بھی شامل کریں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، غریب افراد 5 ، 10 اور 15 ہزار روپیہ ماہانہ دے کر گھر کے مالک بن سکیں گے، 5 سال میں تمام غریبوں کو گھر فراہم کریں گے، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی طبی امداد اور اسپتال سے علاج کی سہولت دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے