چودھری شوگر ملز کیس،احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نوازاور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع ۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ،

جج احتساب عدالت نعیم ارشدنے کیس کی سماعت کی ،نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کردیا ،نیب وکیل نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے ،1990 کی دہائی کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں ،مریم نواز کے وکلا کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کی گئی ،

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے