شادی کی خبروں پر اداکار حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے، اعلان کردیا
اسلام آباد : پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساتھی اداکارہ نعم الخاور کے ساتھ 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا شادی کرنے کا مقصد نہ تو اپنی تنہائی مٹانا یا نسل بڑھانا ہے اور نہ ہی ان کا یہ مقصد ہے کہ وہ نعم الخاور کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں بلکہ وہ اللہ کی رضا کے حصول کیلئے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ نعم الخاورمیری اچھی دوست ہیں ، میں 2 سال تک اسے یہی کہتا رہا ہوں کہ مجھے اس سے محبت نہیں ہے لیکن پھر بھی میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں، حیران کن طور پر نعم الخاور نے نہ صرف شادی کیلئے ہاں کی بلکہ اس نے اللہ کی رضا کے راستے پر چلنے کیلئے میرا ساتھ دینے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔‘
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ اور نعمل 25 اگست کو ایک چھوٹی سی تقریب میں نکاح کریں گے اور 26 تاریخ کو چھوٹا سا ولیمہ ہوگا جس کے بعد وہ ہمیشہ ایک ساتھ رہنے اور اللہ کو راضی کرنے کیلئے پر امید ہیں۔