آپ کی موت کب ہوگی؟ ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد ہوگیا جو انسان کی موت کے بارے میں درست پیشگوئی کرتا ہے

برلن : جرمنی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جو انسان کی موت کے بارے میں تقریباً درست پیشگوئی کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے 44 ہزار لوگوں کے خون کے نمونوں سے ایسے 14 بائیو مارکرز دریافت کیے ہیں جو انسانی موت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ بائیو مارکرز قوت مدافعت ، گلوکوز کنٹرول اور چربی سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ان بائیو مارکرز کے تجزیے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ انسان کی اگلے 2 سے 16 سال کے دوران موت کی 83 فیصد تک درست پیشگوئی کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن یہ بلڈ ٹیسٹ مریضوں کے درست علاج میں بے حد مددگار ثابت ہوگا ۔ محققین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بلڈ ٹیسٹ کو عام لوگوں پر آزمانے سے پہلے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیچر کمیونیکیشن نامی جرنل میں شائع ہونے والے مقالے میں محققیق نے لکھا ہے کہ عمومی طور پر ڈاکٹر ایک مریض کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول دیکھ کر یہ پیشگوئی کرسکتے ہیں کہ اگلے ایک سال تک انسان زندہ رہے گا یا اس کی موت واقع ہوجائے گی لیکن یہ بتانا کہ اگلے 5 سے 10 سال میں کیا ہوگا ، یہ انتہائی مشکل کام تھا۔

جرمنی کے میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجی نے متذکرہ بالا بلڈ ٹیسٹ کرنے کیلئے 18 سے 109 سال تک کے ہزاروں لوگوں کے خون کے نمونے حاصل کرنے کے بعد نتائج اخذ کیے ہیں۔ یہ تحقیق 16 سال تک جاری رہی ہے اور جن لوگوں کی موت کے بارے میں پیشگوئی کی گئی تھی ان میں سے 5 ہزار 512 لوگ 2 سے 16 سال کے عرصے میں وفات پاگئے جو 83 فیصد درست اندازہ تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے