بھارت نے پاکستان مخالف ایک اور قدم اٹھا لیا، نئی پریشانی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان مخالف ایک اور قدم اٹھا لیا، بھارتی حکومت نے اضافی پانی کا پاکستان کی طرف بہاؤ روکنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔بھارت کے آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف بہنے والے اضافی دریائی پانی کا رخ موڑنے کے لیے کام شروع کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جتنا پانی بھارت کے حصے میں آتا ہے اس کا ایک بڑا حصہ پاکستان چلا جاتا ہے، وزارت آبی وسائل کوشش کررہی ہے کہ اضافی پانی کو پاکستان کی طرف جانے سے روک کر اسے بھارتی کسانوں، تاجروں اور عوام کے لیے استعمال میں لایا جائے۔