ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل،نیب کا تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، 29 اگست کو نیب ٹیم شہبازشریف کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے ویسٹ مینجمنٹ کرپشن سکینڈل میں تحقیقات کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے گھر ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،29 اگست کو نیب ٹیم صدرن لیگ کے گھر جا کر بیان ریکارڈ کرے گی ۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 23 اگست کو طلب بھی کیا تھا،شہبازشریف نے طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی تھی ۔