بھارت نے پاکستان میں جاسوسی کے لیے ڈیوائسز سرحدی علاقوں میں پھینک دیں
گجرات (ویب ڈیسک) بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کر دی ۔بھارت نے جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف قسم کی ڈیوائسز بھجنا شروع کر دی ہیں۔ ڈیوائسز روزانہ غباروں کے ذریعے سے پھینکی جا رہی تھی۔گجرات کے سرحدی علاقوں سے 4 جی پی ایس ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔
سول ڈیفینس آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز کے ذریعےہوا اور آوازوں کا ڈیٹا لیا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ بھارت پاکستان میں جاسوسی کے لیے مختلف ہتھکنڈے اپناتا ہے،بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بھی پاکستان میں جاسوسی کا ٹاسک دے رکھا تھا۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔
کلبھوشن یادیو تسلیم کر چکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ایجنٹ ہے جسےپاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا ۔