مودی نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش ماننے سے انکار کردیا
فرانس (ویب ڈٰسک)بھارت نے مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش ماننے سے انکار کردیا،نریندر مودی کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے ،نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرے ۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پرسائیڈلائن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی ،
امریکی صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ رات بات ہوئی ،کشمیر معاملے پر پاکستان سے بھی بات ہوئی ہے ،بھارتی وزیراعظم نے کہا وہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے بات کریں گے،نریندرمودی نے کہا کہ پاکستان سے ملکر غربت اور دیگرمسائل کے خلاف لڑائی لڑنی ہے،بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات باہمی نوعیت کے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے ،نہیں چاہیں گے کہ کوئی ملک مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرے ،
امریکی صدر نے کہا کہ اگر معاملہ باہمی ہے توپہلے سے حل ہوجانا چاہئے تھا،مسئلہ کشمیر کےلئے موجود رہوں گا،مودی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں ،ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے اچھے تعلقات ہیں ،مجھے یقین ہے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل حل کرلیں گے ۔