تارکین وطن کے کام کرنے کیلئے کون سا ملک سب سے بہترین ہے؟ دلچسپ رینکنگ جاری کردی گئی
نیو یارک : تارکین وطن کے کام کرنے کیلئے سب سے بہترین ممالک کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بحرین کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
تارکین وطن کے مسائل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’Expat Insider‘ کی جانب سے جاری کی گئی 2018 کی رینکنگ کے مطابق بحرین تارک وطن ملازمین کے کام کرنے کیلئے سب سے بہترین جگہ ہے۔بحرین مسلسل دوسری بار اس فہرست میں ٹاپ پر رہا ہے۔
ویب سائٹ کی جانب سے سروے کیلئے لوگوں سے کام کرنے کی آسانی، شخصی آزادی ، دوستانہ ماحول اور گھر سے باہر گھر جیسے ماحول کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات کو مد نظر رکھتے ہوئے 68 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
اس فہرست میں تائیوان دوسرے، ایکواڈور تیسرے ، میکسیکو چوتھے اور سنگاپور پانچویں نمبر پر ہیں ۔ فہرست میں ملائیشیا کو 17 ویں، کینیڈا کو 19 ویں ، فرانس کو 34 ویں ، جرمنی کو 36 ویں ، متحدہ عرب امارات کو 40 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
تارکین وطن کے کام کرنے کیلئے بہترین ممالک کی فہرست میں چین 55 ویں، برطانیہ 59 ویں ، یونان 60 ویں ، اٹلی 61 ویں ، سعودی عرب 67 ویں اور کویت 68 ویں نمبر پر آئے ہیں۔