ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اہم چال چل دی
لندن : ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی چال چل دی ہے۔ملکہ برطانیہ نے5ہفتوں کیلیے برطانوی پارلیمان معطل کرنے پررضا مندی ظاہرکردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے سبب اراکین پارلیمنٹ کو’’نو ڈیل بریگز‘‘ رکوانے کیلیے وقت نہیں ملے گا۔
یاد رہے کہ برطانویوزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمنٹ معطل کرنے کی درخواست کی تھی، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بریگزٹ پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، معطلی کے بعد برطانوی پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکے گی، بریگزٹ روکنے کیلیے بھی بل پاس نہیں کیاجاسکے گا بورس جانسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی معطلی کے بعد ملکہ قوم سے خطاب کریں گی.