اسد عمر کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد کے رہاشیوں کو بجلی کے کنکشن فراہم نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، آئیسکو اور سوئی نادران کا ریگولیڑ نہیں ہے۔

ہم لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں رکن قومی اسمبلی دھرنا دینے کو تیار ہیں اس کے بعد ہی وزیر توانائی سے بات ہو گی۔اسی دوران نور عالم خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کا اسٹاف لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بلکل سنجیدہ نہیں ہے۔
اجلا سکے دوران وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزارت اور تقسیم کار کمپنیوں کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی جانب سے گیس کنکشن فراہم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ممبران قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی چوری میں نمایاں کمی آئی ہے اور 80 فیصد فیڈرز سے بجلی چوری کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہر شہری کو بجلی کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے لئے رشوت لینے والے اہلکاروں کو سخت سزا ملے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے