پاکستانی ہم جنس پرست خاتون نے بھارتی لڑکی سے شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہم جنس پرستی جیسے غیر فطری فعل کی وبا نے مغرب میں بسے پاکستانیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی اور بھارتی ہم جنس پرست خاتون نے اپنے رشتے کا ایک سال مکمل ہونے پر فوٹو شوٹ کرایا تو وہ دونوں ملکوں میں وائرل ہوگیا ، اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ایک پاکستانی ہم جنس پرست خاتون نے بھارتی لڑکی سے شادی کرلی ہے۔

کولمبین نژاد بھارتی شہری بیانکا مائیلی اور پاکستانی خاتون صائمہ احمد کی ملاقات امریکہ میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کیا اور بالآخر شادی کرلی۔

اس ہم جنس پرست جوڑے کی شادی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں بر صغیر کی روایتی رسوم و رواج کو اپنایا گیا۔

شادی سے پہلے اس ہم جنس پرست جوڑے کی مہندی کی رسم بھی ہوئی جس میں دونوں اطراف کے گھر والوں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی کے موقع پر پاکستانی خاتون صائمہ احمد دولہا بنیں اور انہوں نے شیروانی زیب تن کی جبکہ بیانکا نے روایتی ساڑھی کو ترجیح دی۔

امریکہ میں بسنے اور شادی کرنے والے اس جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Picture:@biancamaieli/SennaAhmad

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے