’’بھارت میں بھی پاک فوج کی کامیابیوں کی گونج‘‘ آئی ایس پی آر کی اپنے ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں سابق بھارتی جنرل نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

اسلام آباد : بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عطا حسنین نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کر دی۔ لندن میں اسٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو مکمل طور پر مات دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جدید جنگی حربوں اور مہارت میں بہترین پیشہ وارانہ خدمات انجام دی ہیں اور ان کی اپنے ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں،انہوں نے پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے کہ بھارتی حکومت میں تنازعات کے حل کی سمجھ بوجھ کے فقدان کے باعث پلوامہ حملے جیسا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف نے سابق فوجی افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے