بھارتی جاسوسں ہوں ،پاکستان میں را کیلئے کام کرتا رہا ، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن اپنے بیانات پر ڈٹ گیا
اسلام آباد : بھارتی جاسوس، تخریب کار اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کی قونصلررسائی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن اپنے متعدد باردیئے گئے بیانات پر ڈٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامورگوروآلووالیا اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت میں کلبھوشن یادیو نے واضح بتادیا کہ وہ بھارتی جاسوس ہے، وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے، بتایا کہ وہ پاکستان میں را کے لئے کام کرتا رہا ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپرگوروآلووالیا کا کلبھوشن سے ملاقات کا وقت 30منٹ طے ہوا تھا ،
پاکستانی حکام نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوگھنٹے تک بات چیت کی اجازت دی ۔بھارتی ناظم الامور،کلبھوشن کی بات چیت مکمل ہونے پر قونصلررسائی ختم ہوئی، پاکستان نے تمام زبانوں میں بات چیت کرنے کی اجازت دے رکھی تھی، گوروآلووالیا کو مراٹھی زبان میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے قابل فہم زبان میں بات چیت کی گئی۔