گرفتار افغان جاسوس کتنی بار بھارت گیا؟اہم انکشاف سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت اور افغانستان کیلئے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ عمر دائود کا کیس سی ٹی ڈی کے سپرد ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمر دائود نامی نے غیر قانونی طریقے سے افغانی شہریت لے رکھی ہے اور وہ 5 بار بھارت جاچکا ہے۔
افغان اور بھارتی ایجنسیز کے ایجنٹ عمر دائود کا کیس محکمہ انسداد دہشت گردی کو کو سپرد کردیا گیا ہے۔ مبینہ غدارکا تعلق ضلع کرک کے علاقہ درب کلی (ترخہ کوئی) سے ہے جس نے زمانہ طالب علمی میں قرآن پاک حفظ کیا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعدتقریباً آٹھ سال قبل روزگار کے سلسلے میں پڑوسی ملک افغانستان جا کرلا پتہ ہوگیا۔
افغانستان میں افغان حکومت کیساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں سرگرم ہوگیا اورسوشل میڈیا پر ماردوطن کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کرکے شہرت پائی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرداؤدخٹک افغانستان کے علاوہ بھارت اورمتحدہ عرب امارات میں بھی رہا جہاں اْس نے اپنی شکل وصورت ہندوؤں جیسی بنائی۔