خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کردی گئی‎

لاہور:احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پر فردجرم عائدکردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،

نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود تھی،عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں براہم کردیں،

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرےوکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کرلیں،میرے وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فردجرم عائد کرتے ہیں،آپ کہتے ہیں تو آپ کو فردجرم پڑھ کر سنادیں،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور ٹرائل میں ثابت کروں گا،

عدالت نے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے دستخط کرنے ہیں یا نہیں،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کردی،خواجہ برادران نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیااورملزموں کو ریکارڈ کی کاپیاں فراہم کردیں،عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبرتک ملتوی کردی۔سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 4 ہزار ارب قرضے بڑھے ہیں،

کمپنیوں کو سوا 2 سو ارب چھوڑ دیا، کیا یہ انکا ذاتی پیسہ ہے۔ میرے خاندان نے آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑی ہے، اسی بات پر ہمارے اوپر فرد جرم عائد کی گئی۔لیگی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، محکمہ ریلوے کو دن رات لگا کر مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے محکمہ ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا، آئے روز ریلوے حادثات ہو رہے ہیں، کشمیر پر اے پی سی کیوں نہیں بلائی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے