’’ہم تیار بیٹھے ہیں‘‘ ترجمان پاک فوج کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھرمقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کشمیر یوںکا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایسا کوئی اقدام قبول نہیں جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منافی ہو۔ہم جس خطے میں رہتے ہیں ہمیں وہاں کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے مشرق میں ایک بڑی آبادی والا ملک بھارت ہے، بھارت میں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پاکستان کی مخلصانہ مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں بھارت نے جہاز بھیجے، بھارت کے بھیجے گئے جہاز کا کیا حال ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ہم تیار بیٹھے ہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔