ریکارڈ کی عدم فراہمی، وزیراعظم شدید، برہم 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیئے

اسلام آباد : ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزیراعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا، وزیراعظم آفس سے حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈ لیٹر جاری ہوا، اس لیٹر میں آخری وارننگ اور نا پسندیدگی کی علا مت ظاہر کی گئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز وزیرا عظم آفس کی جا نب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وزارتوں کو ریڈ لیٹر جا ری کیا گیا ہے یہ ریڈ لیٹر 27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو جاری کیا گیا ہے، ریڈ لیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت ہے۔ وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں جس کی عدم فراہمی پر وزیر اعظم آفس سے ریڈ لیٹر جا ری کیا گیا ہے اور وزیراعظم آفس نے تفصیلات کے لیے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن دے دی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے