بھارت نے چندریان ٹو کی ناکامی کی وجہ آئی ایس آئی اور ناسا کی ملی بھگت کو قرار دے دیا
نئی دہلی :بھارتی میڈیا نے بھارت کے چندریان ٹو کی ناکامی کی وجہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ناسا کی ملی بھگت کو قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ بھارت کے چندریان ٹو کی ناکامی کے پیچھے آئی ایس آئی اور ناسا کی سازش ہے۔ میڈیا رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ آئی ایس آئی نے بھارت کے چندریان ٹو مشن کو اس لیے ناکام بنایا تاکہ کہیں بھارت ان سے پہلے چاند پر نہ پہنچ جائے۔
بھارتی اینکر نے کہا کہ میں سوال اُٹھا رہا ہوں کہ بھارت کا چندریان ٹو مشن ناکام ہونے کے پیچھے کہیں ناسا کا ہاتھ تو نہیں ہے ؟ کیا بھارت کا چندریان ٹو ناکام ہونے کے پیچھے وہ لوگ تو نہیں ہیں جنہیں 2024ء میں وہاں پہنچنا ہے؟ میں ناسا کا نام لے کر یہ سوال ہوچھ رہا ہوں۔
وہ ناسا جس نے آئی ایس آئی کا ہاتھ لے کر ہمارا نیوکلئیر تجربہ روکنے کی کوشش کی تھی جس پر فلم بھی بنی ہم سب نے دیکھی۔
اگر ہمارے سائنسدانوں کی اموات ہو سکتی ہیں تو کیا چندریان ٹو کو روکنے کی کوشش نہیں ہو سکتی ؟