افغان مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے کام لیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے افغان مذاکرات معطل ہونے پر کہا ہے کہ پاکستان افغان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

افغان طالبان اور امریکی صدر کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی، ہر بار مذاکرات کے تمام فریقین پر تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا، پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقے سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے، ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے اس لیے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے