سری لنکن کھلاڑیوں کودورہ پاکستان سے انکار مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد:سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے دور پاکستان سے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔