خواتین کوگڈمارننگ میسج بھیجنا اور بار بار چائے پلانا ہراسمنٹ ہے ،وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے مردوں کو انتباہ کردیا

لاہور وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کوگڈمارننگ میسج بھیجنا اور ان کو بار بار چائے کی دعوت دینا ہراسمنٹ ہے، منگل کے روز وفاقی محتسب برائے ہراسگی کشمالہ طارق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ کی مختلف اقسام ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو گڈ مارننگ میسج بھیجنا بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔اسی طرح اگر آپ کو کوئی بار بار چائے پر جانے کا بھی کہے وہ بھی ہراسمنٹ میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسی شکایات بھی آئی ہیں جہاں دفاتر کے نائب قاصد بھی خواتین کو ہراساں کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ آپ آن لائن شکایات بھی درج کرا سکتی ہیں۔ہر درخواست کا فیصلہ 2 ماہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کوچاہئے کہ ہمیں اتنا اسپیس ضرور دیں کہ مسائل حل ہوسکیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے