سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قوم سے معافی مانگ لی
اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب کی تقرری پر قوم سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزم لگایا گیا کہ میں وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرتا ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم تھا، بتا دیتے تو آفس پہنچنےکے لیے تانگہ یا آن لائن ٹیکسی کرا لیتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا ادارہ ہی غلط ہے، یہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، چیئرمین نیب کا نام پیپلز پارٹی کی طرف سے آیا تھا،
اتفاق رائے سے تقرری کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے نیب تفتیش کر رہا ہے، 55 دن سے ریمانڈ بھی چل رہا ہے لیکن ابھی تک کیس سمجھ نہیں آیا۔دریں اثنا احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔