حکومت نے کمرشل بینکوں سے467 ارب قرض لے لیا

کراچی: حکومت نے کمرشل بینکوں سے ٹریژری بلز کے ذریعے 467 ارب روپے قرضہ لے لیا۔

ٹریژری بلز کی نیلامی میں بینکوں کی جانب سے 1 ہزار 670 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کی مدت کے لیے 52 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 74 فیصد پر فروخت کیے، 6 ماہ کی مدت کے لیے 65 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 92 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

واضح رہے کہ 12 ماہ کی مدت کے لیے 350 ارب روپے کے ٹریژری بلز13 اعشاریہ 93 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے