سلمان رفیق کو ڈینگی ختم کرنے کی گارنٹی پر جیل سے رہائی کی پیشکش

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کو ڈینگی ختم کرنے کی گارنٹی پر جیل سے رہائی کی پیشکش کی گئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ڈینگی کے آگے بے بس ہو گئی ہیں۔یہی وجہ ہے یاسمن راشد نے کہا ہے کہ سلمان رفیق کو ڈینگی ختم کرنے کی شرط پر جیل سے نکالا جا سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے بھی ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ناقص انتظامات پر محکمہ صحت پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہاہے کہ ڈینگی کا عروج نہیں جہلم چکوال اور لاہور کے بعد سردیوں میں ہاتھ پائوں پھول جائیں گے اور ڈینگی کنٹرول نہیں ہو گا۔

پنجاب اسمبلی اجلا س کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ چھ ہلاکتوں پر کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اپیل ہے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر دیں تاکہ حکومت کو عقل دیں۔

وزیر صحت گنگا رام کی بن کر رہ گئی ہیں پنجاب سے جنوبی پنجاب تک ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا۔خدارا ہوش کے ناخن لیں سیاست سے بالا تر ہوکر ڈینگی کیلئے مل کر کام کریں ،اگر آپ سے کام نہیں ہو گا تو جگہ جگہ ڈینگی سے لڑ کر دکھائیں گے اور کیمپ لگائیں گے ۔ملک میں بے روزگاری سے برا حشر ہو چکا ہے عمران خان یو ٹرن لیں اور وزارت عظمی کی سیٹ سے مستعفی ہوجائیں۔

جب کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نا لا ئقی کا ڈینگی وائرس ہے جس نے نظا م کو تباہ اور مفلوج کر دیا ہے حکو مت کی نا لا ئقی اور مجرما نہ غفلت عوام کی جا ن لے رہی ہے ۔ انہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ خان صاحب ڈینگی مریضوں کی تعداد 3ہزار سے تجا ویز کرگئی ہے اور ڈینگی سے 5اموات مجرمانہ غفلت ہے افسوس ڈینگی کے حملے جا ری ہے مگر وزیراعلیٰ پنجا ب اور وزیر صحت غائب ہے خدار عوام پر ترس کھا ئیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے