کیا آپ جانتے ہیں چاکلیٹ برینڈ کا گانا ‘کتنا مزہ آئے رے’ کس گلوکار نے گایا؟
ماضی میں سامنے آئے کچھ گانے ایسے ہیں جو اتنے یادگار بن چکے ہیں کہ لوگوں کو آج بھی یہ اس ہی طرح یاد ہیں۔
ایسا ہی ایک گانا ڈیری ملک چاکلیٹ برینڈ کے لیے بنایا گیا گانا ‘کتنا مزہ آئے رے، دنیا ڈیری ملک کی بن جائے’ ہے، جو ہمارے بچپن کا سب سے من پسند گانا تھا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ گانا کس گلوکار نے گایا؟
بچوں کا پسندیدہ یہ گانا کسی اور نے نہیں بلکہ نوجوان پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے۔
یہ انکشاف گلوکار نے خود سوشل میڈیا پر کیا جسے جان کر مداح بےحد حیران ہورہے ہیں۔
لوگوں کے سامنے یہ راز اس وقت سامنے آیا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں سب سے پہلے عاصم کا کون سا گانا یاد آتا ہے؟
اس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ انہیں عاصم اظہر کو دیکھ کر سب سے پہلے ان کے گانے ‘کتنا مزہ آئے’ کی یاد آتی ہے۔
Kitna maza aye re, dunya dairymilk ki ban jaye https://t.co/gGDWJFmqXL
— Moochar (@AsliBinLaden) September 15, 2019
جس کے بعد صارفین نے اپنی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات شروع کردیے کہ کیا واقعی یہ گانا عاصم اظہر نے گایا ہے؟
جس کے بعد عاصم اظہر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے ‘کتنا مزہ آئے رے’ ڈیری ملک والا گانا اس وقت ریکارڈ کروایا تھا جب وہ 10 سال کے تھے۔
Jee, yay sach hai. I was about 10 when I recorded the ‘kitna maza aaye ray’ dairymilk wala gaana.
Bonus: cocomo mujhe bhi do was also me😈
Still 2 of my best songs till date. Yep. https://t.co/7wsQ1q7WI1
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 15, 2019
گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے صرف ڈیری ملک کا گانا ہی نہیں بلکہ کوکومو مجھے بھی دو گانے کی گلوکاری بھی کی ہے۔