پاکستان نے اپنے سب سے قیمتی اثاثے کی فائلیں آئی ایم ایف کے حوالے کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمیں سی پیک کی فائلیں دے دی گئی ہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر سی پیک کی فائلیں انہیں کیوں دی گئیں؟ انہوں نے خود کہا کہ ہم نے سی پیک کی فائلیں دے دی ہیں۔ حالانکہ ان کا کیا کام تھا کہ وہ چھ ارب کی فائلیں دے کر آپ سے سی پیک کا پوچھیں ،

چین نے تو آپ سے نہیں کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی فائلیں دکھائی جائیں۔آئی ایم ایف والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا ہے اور ہمارا پیسہ وہاں خرچ نہیں ہونا چاہئے۔ جس سے گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ اس گڑ بڑ کے پیش نظر عمران خان ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ امریکہ سے واپسی پر فوری طور پر عمران خان چین جائیں گے۔اگلے کچھ دنوں میں آپ عمران خان کا دورہ چین دیکھیں گے جس میں وہ دوبارہ سی پیک پر بات کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے