چین کیساتھ تجارتی کشمکش سے امریکا کا کونسا بڑا نقصان ہونے لگا ؟ خبردار کر دیا گیا

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشمکش سے امریکہ چینی مارکیٹ میں اپنے شیئرز کھو رہا ہے اور اس سے امریکی عام شہریوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔گنگ شوانگ نے کہا کہ حالیہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا صنعتی و تجارتی حلقہ اور مقامی حکومتیں چین امریکہ تجارتی کشمکش میں اضافے پر تشویش کا شکار ہیں،

چین کو امید ہے کہ امریکی حکومت عام شہریوں کی رائے اور خیالات کی طرف توجہ دیتے ہوئے چین کیساتھ باہمی احترام ، مساوات اور مفادات کی بنیاد پر معاہدےکی تشکیل کے لیے کوشش کرے گی۔اطلاع کے مطابق امریکہ چین تجارت بارے قومی کمیٹی نے حال ہی میں چین کے لیے امریکہ کی برآمدات کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ تجارتی جنگ اور باہمی تعلقات میں کشیدگی کے اضافے سے چینی منڈی میں امریکی کمپنیوں کے داخلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے