مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگی
اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، راولپنڈی اور خانپور میں تین مریض دم توڑ گئے، کراچی میں بھی ایک شہری جاں بحق ہوگیا، مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 274 ہوگئی۔کراچی سے خیبر تک ہزاروں افراد کو مرض نے لپیٹ میں لے لیا۔
راولپنڈی میں ڈینگی کے 2 مریض دم توڑ گئے، خانپور میں بھی ڈینگی کا شکار 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پنجاب میں مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 953 تک جا پہنچی۔
لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی سینکروں مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے، کراچی میں بھی ڈینگی سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا، سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں مزید 161 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔