جیل انتظامیہ نے مریم نواز کی ہدایت پر چلنا شروع کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) جیل انتظامیہ نے مریم نواز کی ہدایت پر چلنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینئیر رہنما جیل میں قید ہیں،جن میں نواز شریف،مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔مذکورہ رہنماؤں کی طرف سے جیل میں مناسب سہولیاتن نہ ملنے کا شکوہ کیا جاتا ہے،تاہم سینئیر صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے اور یہ وہاں بھی شاہانہ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔
۔اس حوالے سے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملنا شروع ہو گیا ۔
مریم نواز کی ہدایت پر جیل حکام نے ان کے گھر سے لسٹ کے مطابق سامان منگوا کر مریم نواز کے حوالے کر دیا۔عارف حمید بھٹی نے تنقیدی انداز میں کہا کہ قانون تو قانون ہوتا ہے چاہئے کسی کو انصاف ملے یا نہ ملے۔
مریم نواز کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملنا شروع ہو گیا ۔ مریم نواز کی ہدایت پر جیل حکام نے انکے گھر سے لسٹ کے مطابق سامان منگوا کر مریم نواز کے حوالے کر دیا ۔
قانون تو قانون ہوتا ہے چاہئے کسی کو انصاف ملے یا نہ ملے— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) September 26, 2019