چونیاں واقعے میں ملوث 36 سالہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک) چونیاں واقعے میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزم کو رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم شہزاد نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے زیادتی کا اقرار کر لیا۔شہزاد کے والد محمد حسین نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔36 سالہ شہزاد 4 بچوں کا باپ اور ٹریکٹر ڈرائیور ہے۔
بچے کی لاش اور باقیات کی بھی ایک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے اطالاع دی تھی۔دو روز قبل شہزاد کے والد نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر شکوک کا اظہار کیاتھا۔والد محمد حسین نے بتایا کہ بیٹا بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔جیو فرانزک سے ملزم شہزاد کی لوکیشن پہلے کراچی پھر رحیم یار خان کی آئی جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعات سامنے آئے تھے جہاں چار بچے اغوا کے بعد قتل کیے گئے ۔ چونیاں واقعے میں آج ہی پولیس کو بڑی کامیابی بھی ملی تھی۔ پولیس کی جانب سے فیضان کے قتل کے بعد چونیاں سے فرار مشتبہ شخص کو رحیم یارخان سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ملزم پولیس کی کاروائیوں سے بچنے کے لیے فرار ہوا تھا۔
آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزم سجاد کا فوری طور پر ڈی این اے کروایا جا رہا ہے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ علاوی ازیں چونیاں واقعہ پر مختلف محکموں کی چار ٹیمیں، جن کی تعداد ڈیڑھ سو قریب ہے، نے کیس کے ہر پہلو پر تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ چونیاں میں کم سب بچوں کی ہلاکت کے واقعہ نے ایک مرتبہ پھر سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بچوں کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد علاقہ کی فضا تاحال سوگوار ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں اپنی زیر نگرانی رکھتے ہیں۔