ایران سے جنگ عالمی معیشت کے لئے تباہ کن ہوگی، سعودی ولی عہد

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگی اور وہ چاہیں گے کہ علاقائی حریف کے ساتھ کشیدگی اس حد تک نہ جائے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں نشر کئے گئے انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ ’اگر دنیا نے ایران کو روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کئے تو کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی مفادات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

‘سعودی ولی عہد کا ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں عالمی معیشت کو لاحق خطرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تیل کی سپلائی متاثر ہوگی اور تیل کی قیمتیں اس حد تک بڑھ جائیں گی کہ ہم نے اپنی زندگی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ خطہ عالمی توانائی کی ضروریات کا 30 فیصد سپلائی کرتا ہے اور تقریباً 20 فیصد عالمی تجارت کی گزرگاہ ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطہ عالمی معیشت میں چار فیصد حصہ دار ہے، تصور کریں اگر یہ تینوں چیزیں بند ہو جاتی ہیں تو کیا ہوگا۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب عالمی معیشت کی مکمل تباہی ہوگا صرف سعودی عرب یا مشرق وسطیٰ کی معیشت کی نہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے