پولیو ویکسین سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکی تجویزپر غور شروع

پشاور: خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے صوبے بھر میں پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کے قومی شناختی کارڈز کو نادرا کے ذریعے عارضی بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے میڈیا کو دی جانے والی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ محکمہ صحت نے صوبے بھر میں پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کے قومی شناختی کارڈز کو نادرا کے ذریعے عارضی بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے لیے پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے تجاویز وفاق کو ارسال کردی ہیں جبکہ پشاور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے پیش نظر آئندہ ماہ پولیو مہم کے دوران دس سال کی عمر کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر صاجزادہ خالد، یونیسف کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر جوہر خان، عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر عبدی ناصر،ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ بھی تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے