یہ ہے تبدیلی؟ تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے کو پروٹوکول نہ دینے والا ڈاکٹر معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کی جانب سے ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ڈاکٹر کو معطل کردیا گیا ہے جس نے خاتون رکن پنجاب اسمبلی سبین گل خان کو پروٹوکول دینے سے انکار کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکن ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹوئٹر پر لکھا ’ ایم پی اے صاحبہ کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈاکٹر کو سسپنڈ کر دیا گیا، ڈاکٹر تنخواہ عام عوام کے ٹیکس سے لیتے ہیں لیکن انہیں اب نوکری بچانے کے لئے ساری توجہ ایم این اے، ایم پی اے اور ان کے رشتہ داروں پر کرنا ہوگی۔

‘ڈاکٹر فرحان ورک نے سوال اٹھایا ’یہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے؟ نوٹیفکیشن کے مطابق چلڈرن ہسپتال اینڈ دی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کے میڈیکل افسر ڈاکٹر سید شاہد حسن شاہ کو پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت معطل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کو ایم پی اے سبین گل خان کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق کے نتیجے میں معطل کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے