یورینیم کی تلاش کیلئے 922 ملین روپے لاگت کا منصوبہ منظور پراجیکٹ کیلئے پاکستان کے کس شہر کا انتخاب کیا گیا؟
اسلام آ باد : سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 3.9 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں، توانائی سے متعلق ڈیرہ غازی خان فیز 10 میں یورینیم وسائل کی تفصیلی تلاش کے لیے 922 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کر لیا گیا اوراسکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کے لیے 2999.5 ملین روپے کی لاگت کا منصو بہ بھی منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کےاعلی افسران نے شرکت کی۔