بیروزگاری کے دن گئے۔۔۔!!! اب گھر بیٹھےہی نوکریاں حاصل کریں ، حکومت نے شاندار قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہنرمند ایپ لانچ کر تے ہوئے کہاہے کہ ہنرمند ایپ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے بڑھیں گے ،گھر بیٹھے ہی کاموں کیلئے ہنرمند افراد کو بلایا جا سکے گا ،اس سے ہنر مند افراد کا ڈیٹا بیس بھی قائم کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے ہنرمند ایپ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ہنرمند ایپ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے بڑھیں گے ۔ گھر بیٹھے ہی کاموں کیلئے ہنرمند افراد کو بلایا جا سکے گا ،
اس سے ہنر مند افراد کا ڈیٹا بیس بھی قائم کر لیا جائے گا،اس ایپ میں ایسے افراد کو شامل کیا جائے جو مکمل طور پر کوالیفائڈ ہیں ،ملک میں فنی تعلیم کی سرٹیفیکیشن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ جولی کونلی نے کہاکہ نئی ایپ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے حاصل ہو سکیں گے ۔جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ۔