چائے کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا طریقہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ بغیر ورزش کیے موٹاپے میں خاطرخواہ کمی کر سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ آسان ترین طریقہ ’مسالحہ چائے‘(Chai tea)کا استعمال ہے۔این سی بی آئی کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ مسالحہ چائے میں پائے جانے والے اجزاءجسم سے چربی کو زائل کرتے ہیں۔ جو لوگ روزانہ ایک کپ مسالحہ چائے پیتے ہیں ان کے جسم میں غیرضروری چربی جمع نہیں ہوتی۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار تین درجن لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو ورزش کرنے کو کہا گیا اور دوسرے گروپ کو روزانہ ایک کپ مسالحہ چائے پینے کو کہا گیا۔ تین ماہ بعدجب ان کی کمر دوبارہ ناپی گئی تو حیران کن طور پر چائے پینے والے افراد کی کمر 2سینٹی میٹر سے زائد کم ہو چکی تھی۔ ورزش کرنے والوں میں بھی چربی گھٹنے کی شرح لگ بھگ یہی تھی۔ نتائج میں سائنسدانوں نے کہا کہ ”اگر آپ اپنی خوراک کو متناسب رکھیں تو یہ چائے بہترین نتائج دے سکتی ہے۔“ تاہم انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ ”چائے کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے