بہت گرم چائے یا کافی پینے کی عادت کینسر کا باعث بن سکتی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت لوگ ایسے ہیں جو چائے یا کافی بہت زیادہ گرم پینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اب ایسے افراد کوامریکی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”جو لوگ بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پیتے ہیں ان کو خوراک کی نالی کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ “ اس تحقیق میں امریکن کینسر سوسائٹی کے سائنسدانوں نے 40 سے 75سال کی عمر کے 50 ہزار سے زائد لوگوں کے چائے اور کافی پینے کے معمول کی 10سال تک نگرانی کی اور اس کے ان کی صحت پر اثرات کا معائنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔
نتائج میں بتایا گیا کہ ”جو لوگ روزانہ 60 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات کی حامل 700ملی لیٹر چائے یا کافی پیتے تھے ان میں نسبتاً ٹھنڈی چائے یا کافی پینے والوں کی نسبت سانس کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 90فیصد زیادہ تھا۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فرحاد اسلامی کا کہنا تھا کہ ”آج کل اکثریت چائے یا کافی کی شوقین ہے لیکن اس تحقیق کے بعد ہم انہیں نصیحت کریں گے کہ چائے یا کافی کو ٹھنڈا کرکے پئیں۔ اس کا درجہ حرارت کبھی بھی 60ڈگری یا اس سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے