سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان ترین قدرتی نسخہ
رمنگھم(نیوز ڈیسک)اگر آپ سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں تو بے فائدہ ٹوٹکوں اور مضر صحت ادویات کی بجائے چار قدرتی اجزاء کا یہ جادوئی نسخہ گھر میں ہی تیار کیجئے اور پھر دیکھئے کہ کیسے بال سیاہ بھی ہوتے ہیں اور چمکدار و ملائم بھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے خصوصی مشاورتی مضمون میں بتائے گئے اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کیلئے درکار چار اجزاء درج ذیل ہیں:
ایک کپ السی کا تیل
پانچ عدد درمیانے سائز کی لیموں
پانچ جوئے لہسن چھلاہوا
ایک کپ شہد
ان سب اشیاء کو بلینڈر میں ڈالیں۔ لیموں چھلکے سمیت شامل کریں۔ سب چیزوں کو بلینڈ کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں اور اسے شیشے کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ کھانے سے قبل اس آمیزے کا ایک چمچ کھائیں اور کوشش کریں کہ دن میں اسے تین بار استعمال کریں۔ تین ماہ تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ نا صرف بالوں کو ان کا قدرتی رنگ دے گا بلکہ انہیں صحت مند اور چمک دار بھی بنا دے گا۔ بالوں کے علاوہ ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی نسخہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔