ثانیہ مرزا کی بہن ایک مرتبہ پھر دلہن بننے کیلئے تیار
لاہور ۔: ”تجھ کو ہی دولھا بناؤں گی“والی بات کا معاملہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ساتھ بھی پیش آیا ہے۔محترمہ سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے کو دل ہار بیٹھی ہیں اور کافی عرصہ افیئر میں رہنے کے بعد اب شادی کے لیے بھی تیار ہو چکی ہیں۔انعم کی شادی کی خبر اس کی بہن ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں میری بہن انعم مرزا کی شادی سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے سے ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ میری بہن فیشن ڈیزائنز انعم مرزا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بارے میں جو سوشل میڈیا سمیت دیگر جگہوں پر افواہیں چل رہی تھیں میں ان کی تصدیق کرتی ہوں کہ میری بہن اور محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد کے درمیان رواں سال کے آخری مہینے دسمبر میں شادی ہو رہی ہے۔
اظہرالدین کے بیٹے اسد اور ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم ان کے اہلخانہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔اس حوالے سے ثانیہ مرزا جو حال ہی میں ’بیچلورٹ ٹرپ‘ مکمل کر کے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے واپس آئی ہیں نے کہا کہ میرے سمیت میرا پورا خاندان شادی کو لے کر نہایت پرجوش نظر آرہا ہے۔
محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد بہت ہی پیارے ہیں اور اچھا لڑکا ہے۔ اسد کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ انعم فیشن ڈیزائنر ہے۔یاد رہے کہ انعم مرزا نے چند روز قبل انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں میں لکھا تھا ”برائیڈ ٹو بی“ اور برائیڈ ٹو بی کا سلیش پہنے بھی نظر آ رہی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ 18 نومبر 2016ء کو انعم مرزا نے ایک شادی کی تھی یہ شادی انہوں نے اپنے دیرینہ دوست سے کی تھی، جس کا نام اکبر رشید تھا، جو حیدر آباد کے بزنس مین تھے اور رائل فیملی سے تعلق رکھتے تھے تاہم یہ شادی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور 2018ء میں اس شادی کا اختتام ہو گیاتھا۔تاہم اب ایک بار پھر انعم مرزا دولھن بننے کے لیے تیار ہو چکی ہیں جس کے متعلق بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی پسند کی شادی ہے۔