مراد سعید کی وزارت خطرے میں پڑ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ بہت اہم ہے۔لیکن بات یہ ہے کہ مراد سعید کے خلاف لابنگ شروع ہو گئی ہے۔کابینہ میں ان کے خلاف ایک بہت بڑی لابی تیار ہو رہی ہے۔مراد سعید کے خلاف فائلیں بھی تیار ہو گئی ہیں اور ان کی وزارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ سی پیک کے معاملے پر بھی سارا ملبہ مراد سعید پر ڈالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید تو واقعی میں عمران خان کی ٹیم میں سے ہیں۔باقی سارے تو بعد میں آئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ یہ لابی اتنی مضبوط ہو گئی ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کو جارحانہ انداز اپنانا ہو گا۔خیال رہے کہ مراد سعید وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ وزیروں میں سے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کئی وزراء کی کارگردگی سے بلکل میں مطمئن نہیں ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو جو ریلیف ملنا چاہئیے تھا وہ نہیں مل رہا۔
عمران خان کے قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وزیراعظم ایک دو وازرتوں کے علاوہ کسی وزیر کی کارگردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ اگر مراد سعید پرفارم کر سکتا ہے، وہ اپنے ادارے میں بہتری لا سکتا ہے تو دیگر وزیر کیوں نہیں لا سکتے۔اسی طرح ان کی وزارت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر ہوگیا، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے گزشتہ 11 ماہ میں قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی۔
، رپورٹ کے مطابق وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ صرف 11 ماہ میں وزارت کا ریونیو 43 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سابقہ دور میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے لاکھوں روپے محض بطور ٹی اے ڈی اے وصول کیے۔ سابق پارلیمانی سیکرٹری نے 48 لاکھ 52 ہزار اور وزیر نے 35 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق دور میں صرف گاڑی اور پٹرول کا خرچ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد تھا۔ جبکہ انہی مد میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اب تک قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی۔جبکہ 11 ماہ میں 7 ارب کی رقم ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی۔