بھارت کے جارحانہ عزائم پاکستان اور پورے خطے کے لیے خطرہ بن گئے ہیں. جنرل زبیر محمود حیات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے اور ہمارے علم میں ہے کہ بھارت جوہری معاملات میں خطرناک تبدیلیاں لا رہا ہے جس کے بارے میں مکمل طورپر آگاہ ہیں. انہوں نے کہا کہ ان جوہری تبدیلیوں میں فورسز کی تعیناتی، بیلسٹک میزائل ڈیفنس کی تیاری اور ان کی تنصیب، انٹی سیٹلائٹ ٹیسٹ شامل ہیں
‘جنرل زبیر محمود حیات نے خبردار کیا کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کے لیے بااعتماد تزویراتی حکمت عملی ہے جو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو تمام ممکنہ آپشنز فراہم کرتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ امن کی بحالی پر توجہ دی جائے.
رسالپور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں پاس آوٹ کیڈٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود زبیر حیات نے دوٹوک کہا کہ ہندوتوا کی علمبردارراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ناصرف بھارت میں اقلیتوں کے لیے حالات مشکل کردیے بلکہ اس کے بڑھتے ہوئے جارحانہ عزائم پاکستان اور پورے خطے کے لیے خطرہ بن گئے ہیں.
جنرل زبیر محمود حیات کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مقبوضہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل نکلا جائے.
جنرل زبیر محمود حیات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتا ہے‘انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے غیرانسانی سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور وادی میں 60 دن سے زائد جاری کرفیو اور مواصلات پر پابندی انسانی شعور کے لیے ناقابل یقین بات ہے اور انسانی حقوق کی خلاف کھلی وزری ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی، اور سفارتی تعاون جاری رکھے گا‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کشمیر ہمارے خون میں دوڑتا ہے، پاکستان کشمیر ہے اور کشمیر پاکستان ہے انہوں نے کہا پاکستان نے پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جانی اور مالی نقصان برداشت کیا. انہوں نے کہا کہ اگر امن کے لیے ہماری کاوشوں کو ہماری کمزور سمجھا گیا قوم، ملکی سالمیت اور خود مختارریاست کے مفاد پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھ ملایا جائے تو ہاتھ ملائیں گے لیکن آنکھیں دیکھائی تو آنکھیں دکھائیں گے. چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے‘ قوم کوپاک فضائیہ پرفخرہے، امیدہے پاس آﺅٹ کیڈٹس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.
جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ بھارت میں نسلی اورمذہبی امتیازکوفروغ دیاجارہاہے، کشمیرتقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے، کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد ہوناچاہیے، کشمیری ہمارے بھائی اور کشمیرسے محبت ہمارے خون میں ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے تیار اور پرعزم ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں اور پڑوسیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے. خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاس آﺅٹ کیڈٹس وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.