جج وڈیو سکینڈل ،ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج وڈیو سکینڈل کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی متفرق درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا ۔ جمعرات کو ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا،

عدالت نے کہاکہ نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دیدیا ،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری،14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ تحریری حکم میں کہاگیاکہ کیس پیپر بکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں،کیس مزید دو ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے